بالی ووڈ فلم ’’کرش 3‘‘ نے آتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

فلم ’’کرش 3‘‘ 4 دنوں میں ایک ارب سے زائد کا بزنس کرچکی ہے


ویب ڈیسک November 05, 2013
یہ فلم شاہ رخ خان کی ’’چنائی ایکسپریس‘‘ کے بزنس کا بھی ریکارڈ توڑ دے گے، فلمی پنڈت فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی فلم ''کرش 3'' نے ریلیز کے 4 ہی دنوں میں ایک ارب سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

راکیش روشن کی ہدایت میں بننے والی سائنس فکشن فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور اب تک 108 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی ''چنائی ایکسپریس'' کے بزنس کا بھی ریکارڈ توڑ دے گے، فلم میں ہریتھک روشن ایک بار پھر سپر ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں جبکہ ''کرش 2'' کی طرح اس فلم میں بھی پریانکا چوپڑا ان کا خوب ساتھ نبھارہی ہیں۔

فلم میں ہیرو اور اس کے ساتھیوں کو اس بار ایک ایسے وائرس کے علاج کی تلاش ہے جس نے پورے ممبئی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ فلم میں ویوک اوبرائے اور کنگنا راناوت نے بھی اداکاری کے خوب جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں