سانحہ ہزار گنجی کیخلاف بلوچستان کے کئی شہروں میں ہڑتال ٹارگٹ کلنگ جاری ایک اور قتل

ایف سی نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرچیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ،ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد


News Agencies/Numainda Express September 03, 2012
کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی کال پر دکانیں بند ہیں جبکہ بازار میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

LONDON: کوئٹہ میں سانحہ ہزار گنجی کے خلاف صوبے کے کئی شہروں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔

مارکیٹیں بند اور بازار ویران نظر آئے، ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ سانحہ ہزار گنجی کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ، اتوار کو ایک اور واقعے میں کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ہڑتا ل کی کال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت اورعزاداری کونسل نے دی تھی ، مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ۔کوئٹہ میں دوپہر بارہ بجے کے بعد قندہاری بازار، لیاقت بازار، مسجد روڈ اور عبدالستار روڈ سمیت ملحقہ تجارتی مراکز میں دکانیں جزوی طورپر کھل گئیں۔

ہزار گنجی فائرنگ سے جاں بحق سات افراد کی تدفین ہفتے کو رات گئے ہزارہ ٹاون قبرستان میں کی گئی، ایف سی نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،شہر میں ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر تاحکم ثانی پابندی ہے، کوئٹہ میں پولیس اوررینجرز کی تعیناتی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔مقامی افراد کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں