حملوں کے باوجود زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی آرمی چیف

بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 6 بٹالین فوج اور 8 ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر آرمی یونٹوں کی تعریف کی فوٹو: آئی این پی

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی کارروائیوں کے باوجود بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔


پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے زلزلے سے متاثرہ ضلع آواران کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کے ریلیف اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی، جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر آرمی یونٹوں کی تعریف کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 6 بٹالین فوج اور 8 ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، فوجی دستے اب تک متاثرین میں 6 ہزار ٹن خوراک اور37 ہزار خیمے تقسیم کر چکے ہیں، آرمی فیلڈ اسپتال میں 17 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، بعد ازاں معززین علاقہ اور سرکاری حکام نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔

Recommended Stories

Load Next Story