ون ڈے سپرسیریز آسٹریلوی بورڈ پاکستان کوبھی اعتماد میں لے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسارو گنگولی 2021 سے سالانہ بنیاد پر یہ سیریز شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں


Sports Desk December 28, 2019
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی 2021 سے سالانہ بنیاد پر یہ سیریز شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون روبرٹس ون ڈے انٹرنیشنل سپر سیریز کے منصوبے پر پاکستان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی 2021 سے سالانہ بنیاد پر یہ سیریز شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں کینگروز اورانگلینڈ کے ساتھ ایک اور ٹاپ سائیڈ کو جگہ دی جائے گی،پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستان کی شرکت کاکوئی امکان نہیں لگتا، سیریز کا مقصد بظاہر آئی سی سی کو اضافی عالمی ایونٹس کے منصوبوں سے باز رکھنا ہے۔

انگلش بورڈ اس معاملے پر غور کرنے کا عندیہ دے چکا،اب سی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روبرٹس نے کہا کہ ہم بھارت کے ون ڈے سپرسیریز آئیڈیے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میں آئندہ ماہ بھارت اور پھر بنگلہ دیش جاکر مستقبل کے کرکٹ کلینڈر پر بات کروں گا، میں نیوزی لینڈ اور پاکستان سے بھی تبادلہ خیال کرنا چاہوں گا، ہم آئندہ برس افغان ٹیم کی میزبانی کرنے جارہے ہیں،اس سے ہماری ورلڈ کرکٹ کے لیے لگن ظاہر ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں