لاہور میں پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اہلکاروں نے لڑکوں کومبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اورقریبی قبرستان میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے مقصودجاں بحق ہوگیا


ویب ڈیسک November 05, 2013
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل افراد نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے مبینہ مقابلے میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور اس کے دوست کو غائب کردیا جب کہ واقعے کے خلاف شہریوں نے کئی گھنٹے فیروز پور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا اور اس کے ہمراہ دوست کو غائب کر دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل افراد نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 20 سالہ مقصود کی بہن کی 8 روز قبل شادی ہوئی تھی، وہ اپنی بہن کو سسرال سے میکے لانے کے لئے جا رہا تھا کہ پولیس ناکےپرمقصود اوراس کےدوست جمیل کی اہلکاروں سےتلخ کلامی ہوگئی جس پر اہلکاروں نے دونوں لڑکوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اورمقصود کو قریبی قبرستان لے گئے جہاں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے مقصود جاں بحق جب کہ اس کے دوست کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس نے واقعہ کو ڈاکوؤں سےمقابلے کارنگ دینےکی کوشش کی لیکن معاملے کا پول اس وقت کھل گیا جب واقعے کی اطلاع مقصود کے لواحقین کوملی۔ پولیس کے مطابق جلد ہی ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نواں کوٹ تھانے کے اہلکاروں نے ایک نوجوان رضوان کو اغوا کرکے ماردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں