پنجاب بھر میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
صوبے میں 8 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی کا فیصلہ 6 محرم کو کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ ایک ماہ تک برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں اور مجالس کے اطراف موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں 8 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگانے کی سفارش کی ہے تاہم اس کا فیصلہ 6 محرم کو کیا جائے گا۔