’ایکسپریس‘ کی خبرپر نوٹس چوکر پر سیلز ٹیکس وصولی ختم

ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے فلور ملز کو چوکر کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹس بھیجے جا رہے تھے


رضوان آصف December 28, 2019
ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے فلور ملز کو 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹس بھیجے جا رہے تھے فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ''ایکسپریس'' میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز کو چوکر پر سیلز ٹیکس ادائیگی کیلیے ریجنل ٹیکس دفاتر سے جاری نوٹسز واپس لے لیے اور تمام آر ٹی اوز کو چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے فلورملز کو نوٹس جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز ''ایکسپریس'' نے خبر شائع کی تھی کہ ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے فلور ملز کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں جس میں انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ چوکر کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس جمع کروائیں، فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا تھا کہ اگر چوکر پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے تو بیس کلو آٹے کا تھیلا 35 روپے تک مہنگا ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں