حیدرآباد میں بزنس ٹرین کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام
دھماکے کی آواز سن کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔
نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے بزنس ٹرین کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
تھانہ قاسم آباد کی حدود گدو چوک کے قریب سے گزرنے والے ریلوے انڈر پاس کے قریب ریلوے اپ ٹریک پر نامعلوم شر پسندوں نے دھماکا خیز مواد نصب کیا لیکن خوش قسمتی سے دھماکا ٹرین کی آمد سے قبل ہی ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ریلوے ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ الگ ہو گیا، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین کو اسی ٹریک سے گزرنا تھا تاہم ٹرین کو دھماکے کی جگہ سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیا گیا۔
دھماکے کی آواز سن کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے کی جگہ سے سندھو دیش لبریشن آرمی نامی تنظیم کا پمفلٹ ملا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ٹریک کی بحالی کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی پولیس کوواقعے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔