اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم

دنیا بھرمیں "رنسم ویئر" مائیکروسافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثرکررہا ہے ،نوٹیفکیشن

وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کرواپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے، نوٹیفکیشن: فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارآئی ٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سائبرحملوں کے مدنظر اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھرمیں "رنسم ویئر" مائیکروسافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کرواپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کمپیوٹرکی زیڈ ڈرائیومیں بیک اپ بنائیں اورآفیشل کمپیوٹرکے ساتھ یوایس بی نہ لگائیں، ڈیٹا ای میل کے ذریعے شیئرکریں، غیر ضروری ویب سائٹس کو نہ کھولیں اورناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ہدایات پرعمل پرکرکے ڈیٹا محفوظ رکھیں۔
Load Next Story