وزیراعظم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا حریم شاہ کی وضاحت

’’خان صاب‘‘کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا کچھ لوگ پیروپیگنڈہ کررہے ہیں، حریم شاہ

میرے پیچھے جو ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں۔ حریم شاہ فوٹوفائل

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نےوضاحت کی ہے کہ انہوں نے ''خان صاحب'' سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ کچھ ماہ سے پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ حریم شاہ کانام اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کی دفتر خارجہ میں گھومنے پھر نے کی ویڈیو وائرل ہوئی بعد ازاں ایک کے بعد ایک سیاستدانوں کے ساتھ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی گئیں۔ تاہم دوروز قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیونے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع

یہ ویڈیو دراصل حریم شاہ اور پاکستان کے ریلوے منسٹر شیخ رشید کے درمیان لائیو ویڈیو کال تھی جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید پر انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم شیخ رشید نے فوراً ہی فون کال کاٹ دی تھی۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعد ازاں حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں دھمکی نما انداز میں لکھا گیا تھا ''پی ٹی آئی والے فضول کی بکواس گالیاں بک کر غصہ نہ دلائیں یہ نا ہو کہ ''خان صاب'' کی بھی ویڈیو لگا لوں۔ صرف ان کے کہنے پر یہ معافی والا ویڈیو ڈالا ہے۔''




تاہم وائرل ہونے والی یہ ٹوئٹ حریم شاہ کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں تھی جب کہ ٹوئٹ میں لفظ''خان صاب'' کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے منسوب کیا جارہا تھا۔ یہ ٹوئٹ اور حریم شاہ کی دھمکی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ رقص

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ساتھ پیغام میں انہوں نے وائرل ہونے والی ٹوئٹ کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ''خان صاب''کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ کچھ لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ میرے پیچھے جو ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں۔



اس کے علاوہ ویڈیو میں حریم شاہ کہتی نظر آرہی ہیں میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ہے یہ آپ لوگوں کا کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا۔ اللہ مجھے ایسے کاموں سے بچائے۔ جولوگ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں مہربانی کرکے میرا پیچھا چھوڑدیں اور بہت سارے کام ہیں اور بہت سارے لوگ ہیں ان کے پیچھے پڑیں۔

Load Next Story