قبائلی علاقوں میں کاروبارکےمواقع بڑھانےپرتوجہ دی جائے وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں کاروبارکےمواقع بڑھانےپرتوجہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سمیت صوبائی وزرا، معاونین خصوصی اور مشیر وزیر اعلی بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی اور کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلی خیبر پختونخوا نے عمران خان کو صوبہ کی مجموعی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔




وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کےانضمام کامقصدعوام کودیگرعلاقوں کی طرح سہولیات دیناہے، بدقسمتی سےماضی میں ان علاقوں کونظراندازکیاگیا، انضمام کےعمل کو آگےبڑھاناحکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےانضمام شدہ علاقوں کیلئےریکارڈفنڈزمہیاکیے، اب قبائلی علاقوں میں کاروبارکےمواقع بڑھانےپرتوجہ دی جائے، انضمام شدہ علاقوں میں روزگارکےمواقع فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے،کےپی حکومت شعبہ سیاحت پرخصوصی توجہ دے۔
Load Next Story