اقرا عزیزاوریاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

رواں ماہ اقرا اوریاسر نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی شادی کاکارڈ شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی نوید سنائی تھی


ویب ڈیسک December 28, 2019
اقرا عزیز نے نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر نومی انصاری کا سرخ لہنگا زیب تن کیا فوٹوانسٹاگرام

WELLINGTON/CHRISTCHURCH: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اقرا عزیز اوریاسرحسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ڈراما سیریل ''رانجھا رانجھا کردی''اور''سنو چندا'' کے ذریعے شوبزمیں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ اقرا عزیزاورفلموں میں مزاحیہ کردارادا کرنے والے اداکاریاسرحسین کی رومانوی کہانی کا آغاز لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران ہوا جب یاسرنے اقرا کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: مہندی کی تقریب میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کا رقص

شادی کی پیشکش کے دوران یاسرحسین کو اقرا کا بوسہ لینے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن دونوں نے کسی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہے۔



رواں ماہ اقرا اوریاسر نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی شادی کاکارڈ شیئر کرکے اعلان کیا کہ دونوں دسمبرکی 28 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔





دونوں کی شادی کا انتظاران کے مداح بے چینی سے کررہے تھے۔ شادی سے قبل دونوں فنکاروں کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئیں۔



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6nP4WnJjoW/"]

بالآخرپاکستان شوبز کی یہ خوبصورت جوڑی آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ اقرا عزیز نے نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر نومی انصاری کا سرخ لہنگا زیب تن کیا جب کہ انہیں معروف میک اپ آرٹسٹ وقارنے تیار کیا۔



دلہے یاسرحسین نے نکاح کی تقریب کے لیے سنہرے رنگ کی روایتی شیروانی کا انتخاب کیا اوراس موقع پر یاسر بھی بے حد خوش نظر آئے۔



دونوں کی نکاح کے دوران کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6nPj35p3ab/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں