صومالیہ میں کار بم دھماکے میں 70 سے زائد افراد ہلاک درجنوں زخمی
دھماکا دارالحکومت موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا، سرکاری ترجمان
صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک کار بم دھماکے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف ترین علاقے میں ایک کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکا شہر کی مصروف شاہراہ پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہوا جہاں ٹریفک کا بے پناہ رش تھا، دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
صومالیہ کے سرکاری ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا جب کہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے جو یونیورسٹی کے لیے وہاں سے گزررہے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔