او آئی سی کا کشمیر پر خصوصی اجلاس پاکستان میں بلانے کا فیصلہ
خصوصی اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح کا ہو گا، ذرائع
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) نے اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بھارت میں مودی سرکار کی جارحیت کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے حوالے کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی کا کشمیر پر خصوصی اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح کا ہو گا اور سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا جائے گا۔
اجلاس اپریل میں بلایا جاسکتا ہے جس میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں شہریت ترمیمی بل 2019 کے بعد مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جائے گی۔ سعودی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔