عالمی مارکیٹ میں اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونا 86650 روپے اور دس گرام سونا 75146 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک December 28, 2019
عالمی بازار سونا 1 ڈالر اضافے سے 1511 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1511 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے 342 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 87 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار146 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1070 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے917 روپے35 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔