بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار پریڈ کے دوران گر پڑا

بھارتی فوجی اہلکار کے گرنے کے باعث بھارتی عوام اور بھارتی فوجی اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا


آصف محمود December 28, 2019
بھارتی فوجی اہلکار کے گرنے کے باعث بھارتی عوام اور بھارتی فوجی اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا . فوٹو : اسکرین گریب

قصور کے قریب گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی پریڈ کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورس کا اہلکار توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گرپڑا۔

قصور کے قریب گنڈا سنگھ بارڈر پر پریڈ تقریب کے دوران بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا ایک جوان زمین پر گرگیا۔

پاکستان رینجرزکے جوان کے للکارکے بعد جب بی ایس ایف کا جوان اپنا قومی جھنڈا اتارنے کے لئے پول کی طرف آیا تو توازن برقرارنہ رکھتے ہوئے پھسل کر گر پڑا جب کہ تماشائیوں نے اس پر تالیاں بجانا شروع کردیں۔ بھارتی فوجی اہلکار کے گرنے کے باعث تقریب میں موجود بھارتی عوام اور بھارتی فوجی اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے ماضی میں بھی پریڈ کے دوران بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے گرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔