فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میکسم مارکیٹنگ کے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

اسکیم میں 6 ہزار سے زائد افراد نے 13 ارب روپے جمع کرائے، عوام کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا گیا


کورٹ رپورٹر December 28, 2019
اسکیم میں 6 ہزار سے زائد افراد نے 13 ارب روپے جمع کرائے، عوام کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا گیا (فوٹو: فائل)

KARACHI: احتساب عدالت نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار میکسم مارکیٹنگ نامی کمپنی کے 2 ملزمان کو 6 جنوری تک کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو نیب حکام نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں باپ بیٹا شامل ہیں۔ ملزمان تنویر اور بلال کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے اور فضائیہ پروجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: نیب کی فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات شروع

تفتیشی افسر نے بتایا کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، بڑی تعداد میں عام عوام سے فراڈ کیا گیا، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق میکسم مارکٹنگ کمپنی سے ہے۔ بعدازاں تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے ملزمان کو 6 جنوری تک کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |