ملائشیا میں پھنسے 300 پاکستانیوں کو پی آئی اے کے ذریعے واپس لانے کا اعلان

وزیر اعظم کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہورہی ہے


Staff Reporter December 28, 2019
وزیر اعظم کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہورہی ہے (فوٹو: فائل)

حکومت نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ملائشیا میں محصور 300 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے 31 دسمبر کو کوالالمپورملائشیا سے خصوصی پرواز چلائی جائے گی جس کے ذریعے ملائشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی رات 3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنون کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔

پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں تھے جن میں ویزا کی میعاد ختم ہونا اور دیگر معمولی خلاف ورزیاں شامل ہیں اسی بنا پر وہ ملائیشین حکام کی تحویل میں ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں