وفاقی حکومت کا متعدد وزارتوں اورڈویژنوں کی تنظیم نو کا فیصلہ

حکومت نے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے 19 انتظامی ڈھانچوں کو ضم کرنے کی منظوری دی ہے

حکومت نے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے 19 انتظامی ڈھانچوں کو ضم کرنے کی منظوری دی ہے۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن اور پوسٹل ڈویژن کو کامرس ڈویژن اور وزارت مواصلات میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت نے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے 19 انتظامی ڈھانچوں کو ضم کرنے،9 کے دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں میں تبادلوں اور 5 وزارتوں کے 5 انتظامی ڈھانچوں کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا عملی اطلاق متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی مشاورت سے ہوگا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدیداروں کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور ڈویژنوں کی تنظیم نو کیلئے اطلاقی کمیٹی تشکیل دی جسے تنظیم نو کی حکمت عملی اور ٹاسک فورس کی مشاورت سے عملی منصوبہ تیار کرے گی،کمیٹی کو یہ کام چھ ماہ میں انجام دے گی اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیٹی نے اپنی پہلی ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،کمیٹی اس رپورٹ میں انتظامی محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق سفارشات بھی دے گی ،وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جن سفارشات پر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کا مکمل اتفاق پایا جائے انہیں نافذ کر دیا جائے گا۔
Load Next Story