ٹیکس قوانین میں ترمیم اسمگلنگ کے خلاف صدارتی آرڈیننس جاری

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں


Irshad Ansari December 29, 2019
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ واسمگلگروں کو سخت سزائے دینے کے حوالے سے کاروائی کیلیے فیٹف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے اور فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے بارڈر مینجمنٹ اقدام کے تحت اسمگلگروں کے خلاف کارروائی کیلیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اینڈ پراسیکیوشن کے قیام اور ٹیکس قوانین میں ترامیم کے صدارتی آرڈیننس جاری کردیے ہیں جسکے بعد اب ایف بی آر اس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا جسکا مسودہ تیار کرلیا گیا گیا ہے جسے جلد حتمی شکل دے کر لا ڈویژن کی توثیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے انسداد اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں ۔اس حوالے سے جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2019ء کی منظوری دیتے ہوئے ٹیکس کے بعض قوانین میں مزید ترمیم کی ہے۔ واضح رہے کہ 2019 کے آرڈیننس XXVI کی جمعرات کو منظوری دی گئی تھی جبکہ جمعہ کو جاری کیا گیا جو کہ اب نافذ العمل ہو گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969(سیکشن 4) اور سیکشن 3 سی سی اے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اور پراسیکیوشن ایک ڈائریکٹر جنرل کئی ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز اور اس طرح کے دیگر افسران پر مشتمل ہو گا جن کا نوٹیفکیشن بورڈ جاری کرے گا ۔

ٹیکس قوانین کے سیکشن 6، 7، 139، 156، 164، 169 اور 185A میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ایک ایپلٹ ٹربیونل قائم کیا جائے گا جسے کسٹم ایپلٹ ٹربیونل کا نام دیا جائے گا جو اس قانون کے تحت کسٹم ایپلٹ ٹربیونل کو دیے گئے اختیارات کو استعمال کرے گا اور فرائض سر انجام دے گا۔ایپلٹ ٹریبونل ایک چیئرمین اور اس طرح کے دیگر عدالتی اور ٹیکنیکل ممبران پر مشتمل ہو گا۔

جنھیں وزیراعظم کی جانب سے طے شدہ مقررہ قوانین کے تحت تعینات کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء، 2001ئکا ٹیکس آرڈیننس XLIX، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں بھی ترامیم کی گئی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایف بی آر نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے قومی،صوبائی اور ڈویژنل سطع پر کراسنگ پوائنٹ ٹاسک فورسز کے قیام اور بارڈر مینجمنٹ اقدام(بی ایم آئی )کیلیے موٹر سائیکلز،ہتھیار،بلٹ پروف جیکٹس اور سراغ رساں کتے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے آئندہ 3 سے6ماہ کے دوران قومی،صوبائی اور ڈویژنل سطع پر کراسنگ پوائنٹ ٹاسک فورسز قائم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں