مضاربہ اسکینڈل میں سزایافتہ مجرم نجم الدین نے فیصلہ چیلنج کر دیا

احتساب عدالت نے مجرم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانہ عائد کیا تھا


Numainda Express December 29, 2019
مضاربہ اسکینڈل میں سزایافتہ مجرم نجم الدین نے فیصلہ چیلنج کر دیا

مضاربہ اسکینڈل اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹنے والے مجرم نجم الدین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجم الدین نے احتساب عدالت کے 20 دسمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، احتساب عدالت نے مجرم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانہ عائد کیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، مجرم نجم الدین اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں