کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن کھل گئے
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتہ میں 3 روز کی بندش کا عمومی شیڈول بھی جاری کردیا
کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 12 گھنٹے کیلیے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری کے بعد آج صبح 7 بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں، 6 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو پیر، بدھ اور جمعہ کی صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہےگی۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ معمولی سردی کے بعد ہی گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے، حکومت اس کے سدباب کیلیے مکمل منصوبہ بندی کیساتھ اقدامات اُٹھائے۔