متنازع شہریت بل بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج

متنازع شہریت بل کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے احتجاج میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی


ویب ڈیسک December 29, 2019
متنازع شہریت بل کے خلاف سوارا بھاسکر کی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ فوٹو : فائل

متنازع شہریت کے قانون کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئیں۔

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے حوالے سے شدید احتجاج جاری ہے، بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے دوران اب تک متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھارت بچاؤ کے نام سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں جب کہ مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حق کیلئے آوازاٹھانیوالے نوجوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں، ہرتھیک روشن

ہرتھیک روشن اور فرحان اختر کے بعد اب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئی ہیں، متنازع شہریت بل کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے احتجاج میں شرکت کی اور حکومت کی جانب سے منظور کردہ متنازع شہریت قانون کے خلاف نعرے بازی کی، سوارا بھاسکر نے مظاہرین کے ساتھ مل کر 'ہلہ بول' کے نعرے لگائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شبانہ اعظمی مودی کے مسلم مخالف قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں

واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے بل کی ہرتھیک روشن، پرینیتی چوپڑا، ایوشمان کھرانہ، کونکونا سین، ہما قریشی، رتیش دیش مکھ اور دیا مرزا سمیت دیگر کئی اداکاروں نے شدید مذمت کی تھی جب کہ نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے سخت الفاظ میں متنازع قانون کی مخالفت کی اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں