مصر میں مزدوروں کی بس اور ٹرک میں تصادم 22 افراد ہلاک

8 زخمی مسافروں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2019
حادثے میں 8 مسافر زخمی بھی ہیں، فوٹو : فائل

HANOI: مصر کے بندرگاہی شہر میں مزدوروں سے بھری بس اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 22 مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی سعید بندرگاہ کے علاقے میں مزدوروں کو لیکر جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ 22 مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے باعث تباہ ہوجانے والی بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ناتجربہ کار ڈرائیور اور سڑکوں کی ابتر حالت کے باعث مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں، رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں ٹریفک حادثوں میں 15 سو 67 مسافر ہلاک، 6 ہزار سے زائد زخمی اور 8 ہزار 335 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں