نوجوان گلوکاری سے پہلے تربیت حاصل کریں شلپا راؤ

سیکھنے کے عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے،اب بھی کسی نہ کسی موسیقار سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں


APP November 06, 2013
گلوکاری کو پہلے سیکھنا اور اس کے اتار چڑھاو کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ گلوکارہ شلپا رائو نے کہا کہ نوجوانوں کو گلوکاری کے آغاز سے قبل اسی کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنی چاہیے جس کا انھیں فائدہ ہوگا اور وہ موسیقی کی دنیا میں جلد قدم جما لیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے خود بھی استاد غلام مصطفیٰ سے موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی جس کے بعد انھوں نے گلوکاری کا آغاز کیا۔ان کے مقبول گانوں میں توسے نینا لگے،سیاں دے،من مرضیاں شامل ہیں۔



ان کے نزدیک گلوکاری کو پہلے سیکھنا اور اس کے اتار چڑھاو کو سمجھنا بہت ضروری ہے اسی سے فنی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور آپ اچھے گلوکار بن سکو گے۔ سیکھنے کے عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے وہ اب بھی کسی نہ کسی موسیقار ،گلوکار،بینڈ کے رکن سے کچھ نہ کچھ نیا سیکھتی رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں