حکومت سندھ نے محکمہ بلدیات سندھ میں گزشتہ برس مبینہ طور پرغیرقانونی بھرتی ہونے والے 13ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 15تک 13 ہزار ملازمین کوقواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا گیا تھا، ان بھرتیوں کے حوالے سے سابق وزیر بلدیات اویس مظفر نےتحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ان ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے غیر قانونی بھرتی کئے گئے ملازمین کی فہرستیں وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دی گئی ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ایچ آر دفتر پر چھاپہ بھی فہرست کی تیاری کےسلسلےمیں ماراگیا تھا۔