آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک December 29, 2019
پاکستان کے اصلاحاتی پروگرا م کے نتائج سامنے آرہے ہیں، وزارت خزانہ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کر دی۔

ترجمان وزات خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا فرسٹ ریویو مکمل ہونے پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کی، جس میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرا م کے نتائج سامنے آرہے ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں