ریحانہ اور ایمینیم کا گانا ’’دی مونٹر‘‘ یو کے چارٹ پر اول نمبر پر آگیا

2006 کے بعد یہ گلوکار ایمینیم کا دوسرا گانا ہے جو یو کے چارٹ پر اتنا مقبول ہوا ہے


APP November 06, 2013
یو کے چارٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والا گانا ’’رویلز‘‘ ہے جو کہ گلوکار لور ڈے کا گایا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ اور گلوکار ایمینیم کا گانا ''دی مونٹر'' یو کے چارٹ پر اول نمبر پر آگیا۔

امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہالی وڈ گلوکارہ اور گلوکار ایمینیم کی آواز میں گایا ہوا گانا ''دی مونٹر'' یو کے چارٹ پر اول نمبر پر آگیا۔ 2006 کے بعد یہ گلوکار ایمینیم کا دوسرا گانا ہے جو یو کے چارٹ پر اتنا مقبول ہوا ہے کہ اول پوزیشن حاصل کی اس سے قبل بھی ایمینیم گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ گانا ''لو دی وے یو لائے'' گا چکے ہیں جو یو کے چارٹ 2010 پر دوسرے نمبر پر آیا تھا۔ یو کے چارٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والا گانا ''رویلز'' ہے جو کہ گلوکار لور ڈے کا گایا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں