کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں بگڑے نواب زادے کی ہنگامہ آرائی فوٹیج وائرل

بگڑے نواب زادہ نے ہوٹل ملازمین کو ڈی ایس پی کا بیٹا ہونے کی دھمکیاں دیں، ہوٹل ملازم


Staff Reporter December 29, 2019
بگڑے نواب زادہ نے ہوٹل ملازمین کو ڈی ایس پی کا بیٹا ہونے کی دھمکیاں دیں، ہوٹل ملازم۔ فوٹو: فائل

کلفٹن کے نجی ریسٹورنٹ میں بگڑے نواب زادے نے ہنگامہ آرائی کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلفٹن بلاک 8 تین تلوار کے قریب واقع نجی ریسٹورنٹ میں صبح 10 بج کر40 منٹ پر ایک شخص لڑکی کے ہمراہ داخل ہوتا ہے جہاں ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ریسٹورنٹ 11 بجے کھلے گا، آپ 11 بجے تشریف لائیں۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے بیان پر بگڑا ہوا نواب زادہ آگ بگولہ ہوگیا اور مغلظات بکنے لگا۔ ریسٹورنٹ ملازم کا کہنا ہے کہ بگڑے نواب زادے کے مطابق وہ ڈی ایس پی کا بیٹا ہے اور آئی جی سندھ ان کے دوست ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بگڑے نوجوان کو ملازمین سے ہاتھا پائی اور کرسیاں اٹھا کر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |