حکمران انتخابات سے فرار چاہتے ہیں اپوزیشن میدان میں نکلے منور حسن

تحریک کے ذریعے موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو بروقت الیکشن کرانے پر مجبور کیا جائے


Numainda Express September 03, 2012
تحریک کے ذریعے موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو بروقت الیکشن کرانے پر مجبور کیا جائے۔ فوٹو: ثناء

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے بلدیاتی انتخابات قومی انتخابات سے قبل کرانے کا اعلان کرکے ان خدشات کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

حکمران قومی انتخابات کو بروقت کرانے کا ارادہ نہیں رکھتے اور وہ لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، اس لیے اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہوکرگرینڈ الائنس بنا کر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکلیں اور تحریک کے ذریعے موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو متفقہ عبوری حکومت کے تحت بروقت انتخابات کرانے پر مجبورکیا جائے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد ستارہ مارکیٹ کے سامنے عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ اب لوگ خود کو دھوکا دینے اور بار بار آزمائے ہوئوں کو آزمانے کی روش چھوڑکر ملک میں حقیقی تبدیلی کیلیے کمربستہ ہو جائیں اور دیانتدار اور خدمت پر یقین رکھنے والی قیادت کا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں