میل اور فی میل نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کیلیے دہری پالیسی بنا دی گئی

طلبہ کیلیے نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار


Staff Reporter November 06, 2013
طالبات کو گذشتہ ماہ داخلے دیے گئے، ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ کے دہرے معیار پر میل نرسنگ کے امیدواروں کا احتجاج فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے میل اور فی میل نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کے لیے دہری پالیسی مرتب کیے جانے کی وجہ سے نرسنگ کے شعبے سے وابستہ طالبعلموں نے شدید احتجاج کااعلان کیا اورکہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ میں محکمہ صحت کے ایک ڈپٹی سیکریٹری کی وجہ سے دہرا معیار نافذ کیاہے۔

جس سے طالب علموں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، امیدواروں کا کہنا ہے کہ محکمے کے ایک افسرکی ایما پرصوبے کے سرکاری (میل) نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ کی شرط کولازمی قراردیدیاگیاجبکہ طالبات کے نرسنگ اسکولوں میں طالبات کوبغیر این ٹی ایس کے داخلے دیدیے گئے، یہ داخلے گزشتہ ماہ دیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ نے پہلی بارجنرل نرسنگ (میل) اسکولوں میں داخلوں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت انٹری ٹیسٹ کولازمی قراردیدیا ۔

جبکہ طالبات کونرسنگ اسکولوں میں داخلوں کیلیے این ٹی ایس سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے گزشتہ ماہ داخلوں کا عمل خاموشی سے مکمل کرلیاگیا، ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ کے اس دہرے معیار پر میل نرسنگ کے امیدواروں نے شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ میں محکمے کے ایک افسرکی ایما پر متنازع فیصلے کیے جارہے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ امسال میل نرسنگ اسکولوں میں ہونے والے داخلوں کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت مکمل کیے جائیں گے جن کے انٹری ٹیسٹ 17نومبر کو منعقد کیے جائیں گے ۔



جبکہ گزشتہ ماہ صوبے کے تمام سرکاری فی میل نرسنگ اسکولوں میں بغیر این ٹی ایس کے داخلوں کاعمل مکمل کرلیاگیا، میل نرس امیدواروں سے ایک ہزار روپے انٹری ٹیسٹ فیس وصول کی جائیگی اس میں 400 روپے ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ کو ملیں گے جبکہ600 روپے این ٹی ایس لے گا، اس طرح امسال سے میل نرسنگ امیدواروں سے ایک ہزار روپے لیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں سرکاری اسکولوں میں میل نرسنگ کی مجموعی سیٹیں700ہیں،طالبات کے نرسنگ اسکولوں میں مجموعی سیٹیں12سو ہیں ، دریں اثنا محکمہ صحت کے ایک افسرکے مطابق طالبات کے نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کی مد میں مبینہ طورپر ڈونیشن کے نام پر طالبات سے رقوم بھی وصول کی گئی ہیں اس لیے طالبات کو انٹری ٹیسٹ ٹیسٹ کی شرط سے مستثنی قراردیاگیا تھا، ذرائع نے بتایاامسال نرسنگ اسکولوں میں داخلوں کا عمل تین ماہ تاخیر سے شروع کیاگیا ہے یہ داخلوں کاعمل ستمبر سے ہوناتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں