سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 45روپے کلو کم ہوگئی
منگل اور بدھ کی شب تھوک سطح پر ٹماٹر85سے 95روپے فی کلو فروخت کیا گیا.
UNITED NATIONS:
ٹماٹر کی قیمت بلند ترین سطح پر جانے کے بعد اب گراوٹ کا شکار ہے ۔
کراچی سبزی منڈی میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 45روپے فی کلو تک کمی آچکی ہے اور تھوک سطح پر ٹماٹر جو منڈی میں ہی 130سے 140روپے کلو فروخت کیا جارہا تھا منگل اور بدھ کی درمیانی شب 85سے 95روپے فی کلو فروخت کیا گیا، کراچی سبزی منڈی کے تاجر رہنما سلیمان خواجہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹماٹر کی طلب بڑھتی دیکھ کر کاشتکاروں کی جانب سے منڈی کو ٹماٹر کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے، کچے پکے ٹماٹر کی بڑی مقدار سبزی منڈی پہنچائی جارہی ہے اور اب سندھ کے متعدد علاقوں سے ٹماٹر کی سپلائی منڈی پہنچ رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ منڈی میں ٹماٹر کی سپلائی بڑھنے سے ریٹ نیچے آرہا ہے اور منڈی کا ریٹ 85سے 95روپے رہا جس میں آئندہ ایک سے دو روز میں مزید کمی واقع ہوگی، انھوں نے کہا کہ منڈی کے ریٹ کے لحاظ سے شہر میں ٹماٹر 100روپے کلو سے زائد نہیں بکنا چاہیے،85روپے کلو خریدا گیا ٹماٹر 15روپے کلو منافع سے 100روپے فی کلو بھی فروخت کیا جائے تو صارفین کو ریلیف ملے گا، انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بدھ کے روز سے شہر میں ٹماٹر کی قیمتوں پر کی جانیو الی ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، واضح رہے کہ شہر بھر میں ٹماٹر کی خوردہ قیمت 160روپے تک پہنچ چکی ہے، کراچی کی انتظامیہ منڈی اور شہر میں ریٹیل کے نرخ میں توازن رکھنے اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانے میں ناکام ہے۔