منموہن کے استعفے کے مطالبے پرقائم ہیںبھارتی اپوزیشن رہنما

منموہن سنگھ کوچاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمے داری تسلیم کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیدیں

منموہن سنگھ کوچاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمے داری تسلیم کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیدیں، فوٹو ؛ اے ایف پی

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(لوک سبھا)میں حزب اختلاف کی رہنما سشما سوراج نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کوئلہ گھپلے معاملے میں وزیراعظم منموہن سنگھ کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہے اوراس سے پیچھے ہٹنے کاکوئی سوال پیدانہیں ہوتا۔


ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سشما سوراج نے کہاکہ بی جے پی اس معاملے پرکانگریس پارٹی پردبا ئورکھے گی،اگر منموہن سنگھ کی حکومت کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کوردنہیں کرتی ہے اورآزاد اورغیر جانبدارجانچ کاحکم نہیں دیتی ہے توبی جے پی پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام پرملک گیر تحریک شروع کرے گی۔

سشماسوراج کاکہناتھاکہ انھوں نے اپنی پارٹی کی جانب سے الاٹمنٹ ردکیے جانے اوراس معاملے میں جانچ کی بات فون پرکانگریس پارٹی کی صدر سونیاگاندھی سے بات کی ہے،اب تک کانگریس نے ان کے دونوں مطالبات پرکوئی وضاحت نہیںکی ہے، میڈیامیں کئی جگہ یہ کہاگیاہے کہ بی جے پی نے منموہن سنگھ کے استعفے پراپنے مطالبے میں نرمی کی ہے لیکن اس میںکوئی سچائی نہیں،منموہن سنگھ کوچاہیے کہ وہ اسے اپنی اخلاقی ذمے داری تسلیم کرتے ہوئے استعفی دیدیں۔
Load Next Story