2019ء میں بھی کراچی کا کچرا صاف نہ ہوسکا شہری پریشان رہے

شہر میں کچرا اٹھانے کاکوئی نظام ہی موجود نہیں ، جگہ جگہ کچرے کوجلایااورندی و نالوں میں پھینک دیاجاتا ہے ،رپورٹ

حکومت سے کروڑوںروپے ملنے کے باوجود ڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی صفررہی،کچرے پر سیاست کی جارہی ہے،شہری

وفاقی ، سندھ حکومت اور بلد یا تی ادارے 2019میں بھی کراچی سے کچرا اٹھا نے میں بری طر ح ناکام دکھائی دیے۔

بڑے بڑے دعوے کیے گئے سندھ حکومت اوروفاقی حکومت کی جانب سے صفائی مہم بھی کی گئی لیکن شہر سے نہ کچرا اٹھایاجاسکا اور نہ ہی کچرا اٹھا نے کے لیے کو مربوط نظام متعارف کر ایاگیا،سند ھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ کے ما تحت 4اضلاع میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات ، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے دعوے بھی ہوا میں تحلیل ہو گئے ، وزیر اعظم عمر ان خان ، پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ، وزیر سند ھ ، کی جانب سے بھی کراچی سے کچرا صاف کر نے کے دعوے کیے گئے لیکن کو ئی وعدہ وفا نہیں ہو سکا ، تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ کچرا کے انبار لگے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے شہر یو ں کوشدید اذیت کاشکارہے۔


شہر میں یو میہ 15ہزارٹن کچرپیدا ہوتا ہے لیکن اس کو اٹھا نے کے لیے نظام پورے میں ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی بڑے شہر میں اتنے بھو نڈے انداز سے صفائی کا نظام نہیں ہو گا،کراچی میں 6اضلاع اور ایک ڈسٹرکٹ کو نسل ہے جبکہ 6 کنٹونمنٹ بورڈہے 4 اضلاع میں سند ھ حکومت کے تحت کچرا اٹھا یا جا رہا ہے سند ھ حکومت کا قائم کردہ سند ھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے شہریوں کے ساتھ کس طر ح مذاق کیا جا رہا ہے کہ سند ھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے 4اضلاع کو 2چینی کمپنی کو ٹھیکے پر دے دیا۔

اس طر ح ایک یو نین کمیٹی کا چیئر مین باآسانی کچرا اٹھانے کے امور دیکھتا تھا اب اس کو ایک لمبا طر یقہ کاربنادیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ صرف اور صرف لو گو ں کو نوازنے اور مبینہ کر پشن کے لیے یہ نظام بنایا گیا ہے ،کراچی میں اس وقت کچرے پر سیا ست ہو رہی ہے سند ھ لو کل گو رنمنٹ آ رڈینس 2014 میں کچرا اٹھا نے کے امور کو بھی سند ھ حکومت نے مکمل طو ر پر اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے یو نین کمینٹی کے چیئر مین اور ضلع کے چیئر مین بھی کچرا اٹھانے کے امور نہیں دیکھ ر ہے ہیں ،کراچی میں سیا سی جما عتوں کی رسہ کشی کی بھینٹ عوام چڑھ رہے ہیں۔

شہر میں کوئی کچرا اٹھا نے کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے جگہ جگہ کچرے کو جلایا جا یا رہا ہے ندی نالو ں میں کچراپھینک دیا جا تا ہے شہر میں کچرہ ڈمپ کر نے کے لیے دو لینڈ فل سائڈبنائی ہوئی ہے جام چاکر اور گو ند پاس کو وسیع کر نے کے لیے بھی کوئی انتظا ما ت نہیں کیے جار ہے ہیں،کر اچی کے کچرے کو صاف کر نے کیلیے وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے صفا ئی مہم کا آغاز کیا اور پانچ پانچ کر وڑ روپے بھی دے ڈالے ڈپٹی کمشنر ز کو لیکن کا رکر دگی صفر رہی اور شہر میں تیس کر وڑ روپے خرچ کر کے بھی کو ئی نتائج حاصل نہیں ہو سکے ۔
Load Next Story