بورڈ نے کرکٹرز کو پیسہ کمانے کی مشین بنا دیا
جنوبی افریقہ سے سیریز ختم ہوتے ہی جوابی دورہ طے،واپس آکر یو اے ای میں سری لنکا سے مقابلہ کرنا ہوگا، پلیئرز ناخوش
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیسہ کمانے کی مشین بنا دیا، جنوبی افریقہ سے جاری سیریز ختم ہونے ہی جوابی دورے طے کرلیا۔
وہاں سے واپس آنے کے چند روز بعد سری لنکا سے یو اے ای میں مقابلہ کرنا ہو گا، تقریباً 4ماہ تک نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے پر پلیئرز بھی ناخوش ہیں، اس سے ان کے انجریز میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ بھارت کی جانب سے دورئہ مختصر کیے جانے کے بعد پروٹیزکرکٹ بورڈ نے پاکستان سے محدود اوورز کی سیریز فائنل کی،3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز ختم ہونے کے فوراً بعد 18 نومبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گی۔ پہلا ٹی 20میچ جوہانسبرگ میں 20نومبر کو کھیلا جائے گا، مختصر طرز کا دوسرا مقابلہ 22کو کیپ ٹائون میں شیڈول ہے۔ اسی وینیو پر پہلا ون ڈے 24نومبر کو ہوگا،دوسرا میچ27 تاریخ کو پورٹس الزبتھ اور تیسرا 30 نومبر کو سنچورین میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کا دورہ مختصر ہونے پر جنوبی افریقہ کو 20 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا تھا، پاکستان کے میچز بڑے وینیوز پر شیڈول کیے گئے جہاں شائقین کی زیادہ تعداد میزبان کی مالی پریشانی کسی حد تک کم کرسکتی ہے۔ جنوبی افریقی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ بھارت سے سیریز مختصر ہونے کے بعد ہم چاہتے تھے کہ شائقین ٹیم کو ایکشن میں دیکھیں، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان یہاں کھیلنے پر آمادہ ہے، انھوں نے کہا کہ پروٹیز کرکٹ کیلیے یہ آسان وقت نہیں، تحمل کا مظاہرہ اور حمایت کرنے پر تمام مداحوں اور کمرشل شراکت داروں کا شکر گزار ہوں،ٹیم کو ان مقابلوں کی بدولت عالمی ایونٹس کی تیاری کا موقع ملے گا۔ نگراں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے لیے فائدہ مند ہو گا، گرین شرٹس کو دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملنا خوش آئند ہے۔ دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ شیڈول کر کے عجیب و غریب فیصلہ کیا، اس سے فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہی ہو گا، البتہ پروٹیز بورڈ کی مالی خسارہ کم کرنے میں ضرور مدد ملے گی۔