قائداعظم ٹرافی شریک 14 کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ ہونگے

ملک میں لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ نے نمونے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کرلیا


Sports Reporter/Zulfiqar Baig November 06, 2013
ملک میں لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ نے نمونے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کرلیا. فوٹو:فائل

ڈومیسٹک قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک 14 کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ ہوں گے، ملک میں لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے نمونے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اسپورٹس بورڈ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کی ڈوپنگ فری پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنانے میں دشواری کا سامنا ہے، اس ضمن میں معاونت اور واڈا کی منظورشدہ لیبارٹریزکے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔



پی ایس بی کی طرف سے ضروری رہنمائی حاصل ہونے کے بعد پی سی بی میڈیکل یونٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے 4 ممالک سے رابطے کیے، چین اور تھائی لینڈ میں جاری اسپورٹس ایونٹس کی وجہ سہولیات سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکا، قازقستان میں عملہ دستیاب نہیں تھا جس کے بعد بھارتی لیبارٹری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے ملک بھر میں جاری قائداعظم ٹرافی میں شریک 14 منتخب کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سیمپل جمع کرنے میں اسپورٹس بورڈ کے میڈیکل یونٹ کی معاونت لی جائے گی، بھارتی لیبارٹری کے تمام اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں