نیب آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گاشاہ محمود

ہم کھلےدل سےاپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے، وزیر خارجہ

ہم کھلےدل سےاپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے، وزیر خارجہ فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور ترامیم کیلئےعرصےسےکوششیں جاری تھیں، ن لیگ حکومت نے بھی نیب اصلاح کیلئےکمیٹی بنائی تھی۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ایک پرپوزل سامنے رکھا ہے، یہ آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جاناہے اور مسودے کو قانونی سازی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا، دونوں ایوانوں کے ممبران بہتری کیلئے تجویز دینا چاہیں تو ضرور دیں، ہم کھلےدل سےاپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے، اپوزیشن اچھی وٹھوس تجاویزضرور پیش کرے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ترمیم انتقامی کارروائی کیلئےہونےکاتاثردرست نہیں اور کسی سے امتیازی سلوک برتنےکی خواہش نہیں۔
Load Next Story