اسد شفیق کو جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں موقع دینا چاہیے سرفراز نواز

ناصرجمشیداچھا بیٹسمین لیکن اس وقت فارم میں نہیں ہے، اسے آرام کا موقع دے کر اسد شفیق کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے

ابتدائی 2میچز میں ناصر جمشیدکا بالترتیب صفر اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹنا ناقص فارم ظاہر کرتا ہے. فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین اسد شفیق کو جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں موقع دینا چاہیے۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اوپنر ناصرجمشید ایک اچھا بیٹسمین لیکن اس وقت فارم میں نہیں ہے، اسے آرام کا موقع دے کر اسد شفیق کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے، انھوں نے کہا کہ ابتدائی 2میچز میں ناصر جمشیدکا بالترتیب صفر اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹنا ناقص فارم ظاہر کرتا ہے،دوسری جانب اسد شفیق کا دوسرے ٹیسٹ میں130رنز کی عمدہ اننگز کھیلنا فارم کا ثبوت ہے،انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو تیسرے نمبر کی بجائے اوپنر کی حیثیت سے بھیجا جائے، وہ اس حیثیت میں زیادہ بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں، سرفراز نواز نے کپتان مصباح الحق کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی بھر پور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو متحد کیا ہوا ہے، سرفراز نواز نے شاہد خان آفریدی اور سعید اجمل کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
Load Next Story