
سیالکوٹ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع ملی تھی کہ پٹھاناں والی گاؤں سے تعلق رکھنے والے آصف کو مظفر پور پھاٹک کے قریب لوٹ لیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی انچارج موبائل اگوکی اصغر علی نفری کے ساتھ روانہ ہوگئے جہاں اگوکی پٹرول پمپ کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو دھتل گاؤں کی جانب فرار ہوگئے تاہم پیچھا کیا گیا تو 4 ڈاکوؤں کی لاشیں ملیں جب کہ 2 ڈاکو دھند کی وجہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 ڈاکوؤں کا گروپ تھا جس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جب کہ مبینہ طور پر ڈاکو اپنے ساتھیوں کی ہی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، واقعہ میں کسی پولیس اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں سامنے آئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔