کیا اقرا عزیز نے پریانکا چوپڑا کی نقل کی

مداحوں نے شادی کے دوران اقرا اور یاسرکے شوخ اندازکوسراہا تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا


ویب ڈیسک December 30, 2019
پریانکا کے جوڑے کی نقل توکی لیکن پھربھی پریانکا سے زیادہ اقرا عزیزکا جوڑا زیادہ خوبصورت ہے، سوشل میڈیا صارف

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی شادی پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثرہوکراُن کی شادی کے جیسا جوڑا پہنا، کچھ مداح ان کی تعریف کررہے ہیں جب کہ کچھ نقل کرنے پرتنقید بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیزمزاحیہ کردارادا کرنے والے اداکاریاسرحسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اوران کی شادی کی تقریبات، تصاویراورویڈیوزکی صورت میں خوب سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔ مداحوں نے دونوں کے شوخ اندازکوسراہا بھی تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

https://twitter.com/Beenishmuffin/status/1210861275951124480



سب سے زیادہ اداکارہ اقرا عزیز کو مداح جس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ان کی شادی کا جوڑا ہے۔ اداکارہ کے لال جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے دوران اسی طرح کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔



صارفین نے کہا کہ اقرا عزیز نے پریانکا کے جوڑے کی نقل توکی لیکن پھربھی پریانکا سے زیادہ اقرا عزیزکا جوڑا زیادہ خوبصورت ہے۔ ایک صارف نے کہا کی اقرا نے پریانکا سے متاثرہوکرایسا ہی جوڑا بنایا۔

https://twitter.com/Ambreen900/status/1211028238606180355

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں