وفاقی حکومت نے پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا

پاک امریکاسے تعلقات،نیٹوسپلائی اورحکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعدطالبان سے مذاکرات سے متعلق نئی حکمت عملی مرتب ہوگی


عامر خان November 06, 2013
چوہدری نثار کوسیاسی ومذہبی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا،کانفرنس کا انعقاد نومبرکے آخری ہفتے یا دسمبر میں کیا جائیگا ،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے امریکی ڈرون حملے میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرحکیم اللہ محسودکی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سیاسی اورمذہبی قوتوں کودوبارہ اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیاہے اور جلد اس حوالے سے دوبارہ آل پارٹیزکانفرنس منعقدکی جائیگی، جسکی صدارت وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں حالیہ صورتحال،پاک امریکا تعلقات، نیٹو سپلائی اورطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تمام سیاسی اورمذہبی قوتوںکواعتمادمیں لینے کے بعدآئندہ کیلیے وفاقی حکومت نئی حکمت عملی مرتب کریگی۔



انتہائی باخبرذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ وزیراعظم نوازشریف ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے امیرکی ہلاکت کے بعدملک میں پیداصورتحال، پاک امریکاتعلقات اورطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی شخصیات اوردیگرسے طویل مشاورت کررہے ہیں اوروفاقی کابینہ کے گزشتہ روزہونے والے خصوصی اجلاس میں بھی اس حوالے سے تفصیلی غورکیاگیاہے اورطویل مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک مرتبہ پھرسیاسی اورمذہبی قوتوںکوموجودہ ملکی صورتحال پردوبارہ اعتمادمیں لیگی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ حکومتی سطح پریہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ایک مرتبہ پھر آل پارٹیز کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیاجائے ۔اے پی سی کے انعقادسے قبل حکومت نے تمام سیاسی اورمذہبی قوتوں سے رابطے اور مشاورت کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو خصوصی ذمے داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ کی معاونت سینیٹراسحاق ڈار،پرویز رشیداور دیگرکریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں