‎ نیب ‎آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے مریم اورنگزیب

‎عمران خان اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں، ترجمان (ن) لیگ

‎عمران خان اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں، ترجمان (ن) لیگ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎نالائق حکومت اپنوں کو بچانے کے لئے این آراو پلس لے آئی اور اپوزیشن کے بے گناہ رہنما 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، ‎بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ احسن اقبال کا جرم نارووال کے عوام کی خدمت، نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے، ‎احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس کوئی جواب ہے، ‎نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغواء کرنے کا جواب دے۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے، نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ ‎عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔
Load Next Story