فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

مداحوں نے فہد مصطفی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے بیان پرانہیں کھری کھری سنائیں


ویب ڈیسک December 30, 2019
آپ اپنے شو کون سا دین کا درس دیتے ہیں، صارف: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اداکارفہد مصطفی اپنے شو، اداکاری اورمختلف بیانات کی وجہ سے تو خبروں کی زینت بنتے ہی ہیں تاہم اب انہیں 'ٹک ٹاک' سے متعلق والدین کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

ڈرامہ اورفلمی انڈسٹری کے معروف اداکارفہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروالدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا ایب 'ٹک ٹاک' ایپ سے دوررکھیں جوبچوں کے لیے بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ پر پوری قوم کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔

فہد مصطفی کا یہ کہنا ہی تھا کہ مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اوران کے اس بیان پرانہیں کھری کھری سنائیں۔

صارفین نے فہد مصطفی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معروف شو'جیتو پاکستان' میں تو جیسے کمپیوٹرکورس کراتے ہوں۔



ایک اورصارف نے فہد کوکہا کہ جیسے آپ کے شو'جیتو پاکستان' پرتوکوانٹم فزکس یا کیمسٹری کی کلاس ہوتی ہے۔

https://twitter.com/SaadKaiser/status/1211513818767142912

ایک اورصارف نے فہد مصطفی کی طرح بچوں کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کوفہد کے شو'جیتو پاکستان' سے دوررکھیں جوکہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ فہد کے شو میں ادھیڑعمرتک کے لوگ بائیک، سونا اورعمرہ ٹکٹس بھیک کی طرح مانگتے ہیں۔

https://twitter.com/kumail7izvi/status/1211487241421443072

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ اپنے شو کون سا دین کا درس دیتے ہیں۔



تاہم کچھ مداحوں نے ان کے اس بیان کو سراہا بھی اور کہا کہ ٹک ٹاک سے متعلق فہد مصطفی نے بالکل صحیح بات کی ہے۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں