مودی کا ہندوتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا وزیراعظم

عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا، عمران خان


ویب ڈیسک December 30, 2019
عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا، عمران خان فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا آر ایس ایس اورہندوتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء نے ملاقات کی جس میں کشمیریوں پربھارتی ظلم و ستم اور مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ٹونی ایشاء نے وزیراعظم کو امریکہ میں مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوا، مقبوضہ کشمیر کے عوام وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پرمہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا، کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پرعزم ہیں، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اورہندوتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں