نئے سال کی آمد کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

نئے سال کے موقع پر صوبے میں ہر قسم کی آتش بازی اور فائرنگ پر بھی پابندی لگادی گئی

نئے سال کے موقع پر صوبے میں ہرقسم کی آتشبازی اور فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ (فوٹو:فائل)

نئے سال کی آمد پر شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سال نو کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعات اور حادثات سے بچاؤ کے لیے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جو 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے یکم جنوری کی صبح تک برقرار رہے گی۔


سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں ہرقسم کی آتشبازی، فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر نوجوان موٹر سائیکل کی نہ صرف ون ویلنگ کرتے ہیں بلکہ سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلاتے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا سندھ پولیس نے اس بار سی ویو کی سڑکیں بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story