مصری تاریخ میںپہلی بارسرکاری میڈیا پرباحجاب نیوزکاسٹرز خبریں پڑھیں گی

النیل ٹی وی چینل نے ’’مکالمے‘‘ کے عنوان سے زیر غور مذہبی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے


Sana News September 03, 2012
با حجاب مصری نیوز کاسٹر۔ فوٹو: فائل

مصر میں مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی حکومت کے قیام کے بعد سرکاری ٹی وی بالخصوص نیوزچینل کا رنگ ڈھنگ بھی بدلنے لگاہے۔

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن اورالنیل نیوزچینل کی چار خواتین نیوز کاسٹرز نے حجاب اوڑھ کر خبریں پڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ النیل ٹی وی چینل نے ''مکالمے'' کے عنوان سے زیر غور مذہبی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن ون کی نیوز کاسٹر نرمین البیطار، فاطمہ نبیل اور سارہ الشناوی نے خبریں پڑھنے کا یکساں اسٹائل اور ظاہری وضع قطع اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ النیل کی ٹی وی کی ایک نیوز کاسٹر نے بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں