وزیراعظم نے خواجہ سراؤں کے لئے ’صحت انصاف کارڈ‘ کا اجرا کردیا

حکومت نے مشکل حالات کے باوجود غریب اور کمزور طبقے کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراکیا، وزیراعظم

ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیاجو انہیں کرناچاہیےتھا، عمران خان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں انصاف کارڈ کی خواجہ سراؤں میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ مخنث افراد کے لیے صحت کارڈ کا اجرا اہم پیشرفت ہے، جس پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری حکومت ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو اپنا رہی ہے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نےمخنث افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے، غریب افراد کینسر کےعلاج کے لیے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کردیتےتھے، ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرناچاہیےتھا، ہم نے مشکل حالات کے باوجودغریب اور کمزور طبقے کو مدنظر رکھا، اب ہم مشکل حالات سے باہر نکل رہے ہیں، 2020 ترقی کا سال ہو گا جس میں عوام کے لئے خوشحالی لائیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ سال نوکریاں پیداکریں، نیب آرڈیننس بل کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کو آسانی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نےغریب اور کمزور طبقے کےلیے ہیلتھ کارڈ کا اجراکیا، احساس پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کریں گے، مخنث کمیونٹی کو معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کریں گے، تمام خواجہ سراوَں کو صحت انصاف کارڈجاری کریں گے، غریب گھرانے کے لیے راشن کارڈ کااجرا بھی کریں گے، مختلف علاقوں میں مزید لنگر کھولنے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔

 
Load Next Story