ایران نے امریکا کو ’کتائب حزب اللہ‘ کیخلاف کارروائی کے نتائج سے خبردار کردیا 

امریکا کو اس غیر قانونی کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، ایران


ویب ڈیسک December 30, 2019
امریکا کو اس غیر قانونی کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، ایران

 

ایران نے عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ کیخلاف کارروائی پر امریکا کو نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے عراق اور شام میں ایران کی حامی تنظیموں کے اڈوں پر فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔

ایران نے عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ کے خلاف کارروائی پر امریکا کو نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کھلم کھلا دہشت گردی کی حمایت کی اور عراق کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا لہذا امریکا کو اس غیر قانونی کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کتائب حزب اللہ کیخلاف کارروائی اتحادی افواج پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے جس میں متعدد امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے امریکا کی جانب سے کتائب حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں