ق لیگ نے آئندہ الیکشن کیلیے امیدواروں کی نامزدگی شروع کردی

این اے138 سے سردار طفیل، پی پی 175 سے چوہدری الیاس، پی پی176 سے امجد طفیل نامزد

این اے138 سے سردار طفیل، پی پی 175 سے چوہدری الیاس، پی پی176 سے امجد طفیل نامزد۔ فوٹو: فائل

NAGPUR:
نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ قصورسے قومی اسمبلی کے حلقہ 138 سے سردار محمد طفیل، پی پی 175 سے چوہدری الیاس اور پی پی176 سے سردار امجد طفیل آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار ہوں گے۔


گزشتہ روز ایم پی اے مونس الٰہی کے ساتھ کوٹ رادھا کشن میں سردار طفیل سے ان کے بھائی سردار کرم الٰہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد وہاں موجود معززین سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق الیکشن میںانشااللہ اہم انتخابی قوت کی حیثیت سے سامنے آئے گی اور ہمارے امیدوار شاندارکامیابی حاصل کرینگے۔ قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار طفیل، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری الیاس اور امجد طفیل نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ اوردلیرانہ قیادت کی بدولت مسلم لیگ آج ملکی سیاست میںخصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
Load Next Story