ہارون اسلم کوآرمی چیف سندیلہ کوجوائنٹ چیفس بنانے کا امکان

(ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت نے وعدوں کے مطابق سینیارٹی کی بنیادپرہی اہم عہدوں پرتعیناتیوں کافیصلہ کیا ہے۔


Jahangir Minhas November 06, 2013
(ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت نے وعدوں کے مطابق سینیارٹی کی بنیادپرہی اہم عہدوں پرتعیناتیوں کافیصلہ کیا ہے۔ فوٹو فیس بک

وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورپاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی ہے اورآئندہ ہفتے اس حوالے سے ناموں کااعلان متوقع ہے ۔

معتبرذرائع کے مطابق نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ کوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کوآرمی چیف بنائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوج کی سینئرترین قیادت کی پیشہ ورانہ امورسے متعلق کارکردگی کابھی جائزہ لیاہے اور (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بری فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے سلسلے میں (ف) اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سینیارٹی کی بنیادپرہی اہم عہدوں پرتعیناتیوں کافیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |